• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے زیادتی کا ملزم وارداتوں میں ملوث

کراچی( اسٹاف رپورٹر )معصوم بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم عمران احمد پنجاب میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا۔ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ عثمان سدوزئی کے مطابق ملزم کے خلاف خانیوال میں مقدمات درج ہیں۔ملزم کے خلاف بچوں کے اغوا، قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی بیوی اس کو چھوڑ کر پنجاب جاچکی ہے۔ملزم عمران کے خلاف پنجاب میں 8 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ ملا ہے۔
اہم خبریں سے مزید