دبئی (سبطِ عارف)پاکستان محنت کشوں کیلئے کویت میں روزگار کے مواقع بحال ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کویت نے محنت کش تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا ہے جس سے پاکستانی محنت کشوں کے لئے کویت میں روزگار کے مواقع دوبارہ بحال ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین، نے دبئی میں کویت کے لیبر اتھارٹی کی سربراہ رباب الاسیمی سے ملاقات کی اور مزدوروں کے مسائل، بھرتی کے عمل کو آسان بنانے اور پاکستانی کارکنوں کو کویت کے پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) پورٹل تک رسائی فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔