ا سلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو تمام زیر التواء مقد مات پر نظرثانی کرنے کا حکم جاری کر دیا اورقرار دیا ہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے طے شدہ قانونی معاملات پر بار بار اپیلیں دائر کرنا عدالتی وقت کا زیاں اور آئین کی توہین ہے۔عدالت نےʼʼ ٹیکس ادائیگیʼʼ کےایک مقدمہ میں قراردیاہے کہ سرکاری اداروں کو عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے سے پہلے سخت قانونی جانچ پڑتال کرنی چاہیے ،غیر ضروری اپیلوں سے عدالتوں میں مقدمات کا انبار، فنڈز، کورٹ فیس اور وسائل کا بے جا استعمال ہوتا ہے ،جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو راولپنڈی بنام عمر طارق خان کیس کی سماعت کی ۔