کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش انتخابات؛ بھارت، چین اور پاکستان کے لیے کیا داؤ پر لگا ہے؟ بھارت سے سرد مہری، پاکستان سے قربت، چین کا بڑھتا اثر، بی این پی اور جماعتِ اسلامی میں سخت مقابلہ، بھارت تعاون بحالی، پاکستان جماعت یا انڈیا سے دور حکومت کا خواہاں، چین کیلئے سرمایہ تحفظ اولین ترجیح، انتخابات نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پورے خطے میں طاقت توازن اور خارجہ تعلقات کی سمت کا تعین کریں گے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش 12 فروری 2026 کو شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنا پہلا عام انتخاب منعقد کرنے جا رہا ہے، جسے جنوبی ایشیا کی تین بڑی طاقتیں، بھارت، چین اور پاکستان، غیر معمولی دلچسپی سے دیکھ رہی ہیں۔