جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد آسیہ کھوسو زیادتی کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام،کیس کی مدعی خاتون کی سیشن جج اور ایف آئی اے کو درخواست تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی درندگی کا شکارآسیہ کھوسو کے کیس پر مدعی خاتون نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی پر اثر انداز ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کیس لاڑکانہ ڈویژن سے سکھر ڈویژن منتقل کرنے کی ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدر آباد اور سیشن جج جیکب آباد کو تحریری درخواست دی ہے جس میں متاثر ہ لڑکی کی دادی نور خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں نامزد تین پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کی برداری سے تعلق رکھتے ہیں۔