• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری 2026، ملک بھر میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(طاہر خلیل ) 2025 میں تشدد کے واقعات میں کمی کے بعد رواں سال کے پہلے مہینے میں ایک بار پھر ملک بھر میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں، سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کی اموات میں اضافہ ہوا،لاہور ،ساہیوال ،پاکپتن ، میانوالی میں عسکریت چندوں کیخلاف کریک ڈائون،  58  گرفتار ، ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے 87 حملے رپورٹ ہوئے، مجموعی 361 افراد مارے گئے، 242 عسکریت پسند، 73 عام شہری اور 46 فورسز کے اہلکار شامل ہیں ،لاہور ،ساہیوال ،پاکپتن ، میانوالی میں عسکریت چندوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 58 افراد گرفتار کئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید