• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل“ میں روحان اور منعم کا سفر ختم ہوگیا

کراچی (جنگ نیوز)”پاکستان آئیڈل“ میں روحان اور منعم کا سفر ختم ہوگیا ، پاکستان کے مقبول ترین میوزک شو ”پاکستان آئیڈل“میں ہفتے کو ڈبل ایلی میشن نے مقابلے کا ماحول مزید سنسنی خیز بنادیا۔ شو کے تازہ ترین مرحلے میں نوجوان گلوکار روحان عباس اور منعم کو الوداع کہنا پڑا، جبکہ عوامی ووٹنگ نے سامعہ گوہر کو ایک اور موقع فراہم کردیا۔پاکستان آئیڈل کی گذشتہ قسط میں بوٹم تھری میں سامعہ گوہر، منعم اور روحان عباس شامل تھے۔ ووٹنگ کے نتائج سامنے آنے پر سامعہ محفوظ رہیں، جب کہ روحان اور منعم کو شو سے باہر ہونا پڑا۔ الوداعی لمحات کے دوران روحان عباس نے جذباتی انداز میں کہا کہ ”پاکستان آئیڈل“میں میرا سفر ختم ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید