کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اعلیٰ افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ہیڈ کوارٹر میں تعینات وحید الرحمٰن خٹک کو بطور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ ونگ میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اکبر ناصر خان سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔