کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے شارع فیصل پرجینے دو کراچی مارچ کرنے کے خلاف ٹیپوسلطان تھانےمیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر نمبر 26/37 درج کی گئی ہے جو سیاسی انتقام اور فسطائیت ہے،ترجمان نےمزید کہا کہ ایف آئی آر عوامی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، ایف آئی آرز سے جدوجہد نہیں رکے گی،ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کی تحریک جاری رہے گی، ایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں۔