• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہے۔ آئندہ تین سال میں پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویون (VEON) گروپ کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعہ کو یہاں گروپ کے چیئرمین آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سروسز کیلئے فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، فائیو جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کا حصول ممکن ہو سکے گا ، وی آن کا ذیلی ادارہ جاز گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید