اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کے 7نئے افسران کو سملہ میں سپیشلائز ٹریننگ کے بعد مختلف مقامات پر پوسٹنگ دیدیگئی ،تمام افسران اپنی نئی ذمہ داریاں 25 نومبر سے سنبھالیں گے، ڈی جی کی منظوری سے سرکلر جاری ۔ ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ملٹری لینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ تنویر اشرف نے احکامات جاری کر دئیے ۔