دبئی (جنگ نیوز) ایران کے وزیر خا رجہ عباس اراقچی نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کسی سازش سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ اعتماد سازی کےلیے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ نیا منظر نامہ من گھڑت ہے حقیقت قاتل کاکوئی وجود ہی نہیں ہے جبکہ اسکرپٹ لکھنے والا ایک تیسرے درجے کا مزاح نگار ہے۔ وہ اس مبینہ پلاٹ کاحوالہ دے رہے تھے جس میں امریکا نے یہ دعویٰ کیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو ٹرمپ کے قتل کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیاگیاہے جنہوں نے گزشتہ 5؍ نومبر کوصدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی اور وہ آئندہ 20؍ جنوری کو امریکی صدارتی منصب کا حلف اٹھائیں گے۔