• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، اسرائیلی جنگی جرائم کا احتساب اور عملی اقدامات کئے جائیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘ پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے‘امید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ مشرق وسطی میں امن کی کوششوں کو ترجیح کے طور پرتقویت دے گیغزہ اور خطے میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے حصول، فلسطینیوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے‘ اسرائیل کو یو این آر ڈبلیو اے کو بدنام کرنے سے روکنے پر مجبور کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں مشرق وسطی کی صورتحال پر دوسرے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے لیے وزرائے خارجہ کونسل کے تیاری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ صرف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کافی نہیں ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کے لئے انصاف کا مطالبہ کرنے کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے فوری طور پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید