• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیر اور منگل کو دھند چھانے کا امکان

کراچی(آئی این پی )شہر قائد کی فضاؤں پر پیر اور منگل کو دھند چھانے کی توقع ہے جس کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سمندری ہواں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔کراچی کا کم سے کم پارہ 3روز کے دوران 21ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33تا 35ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں دھند چھائی رہنے کے سبب موسم گرم و خشک رہ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید