• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنے سے زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنےسے زخمی ہوگئی ،تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال تھانہ کی حدود ضیاءکالونی بلاک سے شادی کی بارات جارہی تھی ،اس دوران باراتیوں کی جانب سےہوائی فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے دوران گھر کی بالکنی میں کھڑی 20سالہ سدرہ دخترشاہد گولی کا خول لگنے سے معمولی زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال نعیم احمد نے بتایاہےکہ پولیس نے دولہے سلمان کو حراست میں لینے کے بعد بارات سے واپس آکر پیش ہونے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا ہے، بارات فیڈرل بی ایریا جارہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید