• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن بدھ کو ٹرمپ سے ملاقات میں داخلہ و خارجہ ترجیحات پر بات کرینگے

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کے صدر جو بائیڈن نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملکی داخلہ و خارجہ پالیسیوں میں ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے سبکدوش ہونے والے اور 20جنوری کوصدارت سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آئندہ بدھ کو طے ہے۔ اتوار کو قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ جوبائیڈن نومنتخب صدر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ ان کی انتظامیہ روس سے برسرپیکار یوکرین کو نظرانداز نہ کرے۔ بائیڈن پرامن منتقلی اقدار کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ ٹرمپ کو یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید