• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ خطرناک صورتحال‘ پیپلز پارٹی رہنما کی پنجاب حکومت پر تنقید

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے اسموگ کی خطرناک صورتحال پر پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آلودگی پر قابو پانے میں ناکام‘ سکول و موٹر ویز بندش سے اسموگ نہیں ٹلے گا‘ تخت لاہور والے سیاسی کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اسموگ کی ستائی 3سالہ بچی عدالت اور ہماری وزیراعلی جینوا پہنچ گئیں، کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کو لکھا جانیوالا اسموگ ڈپلومیسی لیٹر؟ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے۔ حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں اسی لئے جینوا گئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے اسموگ کا خطرہ ٹل جائیگا؟۔
اہم خبریں سے مزید