• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، گھریلو جھگڑے پر خاوندنے فائرنگ کرکے اہلیہ اور ساس کو قتل کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں گھریلو پرجھگڑے پر خاوندنے فائرنگ کرکے اہلیہ اور ساس کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ اتوار کی دوپہر کیانی روڈ سٹریٹ 4میں پیش آیا،پولیس کاکہناہے کہ سلمان کی شادی تقریباً 8ماہ قبل اقراء لطیف سے ہوئی تھی ،ملزم بے روزگار تھاجس کی وجہ سے اس کابیوی سے جھگڑارہتاتھا ،اس کی اہلیہ اقراء اپنی ماں کے گھر کیانی روڈ آئی ہوئی تھی جہاں اتوارکی دوپہر سلمان گیا اور اس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اقراء کوموت کے گھاٹ اتاردیاجب کہ اپنی ساس یاسمین کوزخمی کردیا،پولیس نے مقتولہ کی نعش اور اس کی ماں کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا،جو بعدازاں اس کی ساس یاسمین بھی انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔
اسلام آباد سے مزید