اسلام آباد (جنگ نیوز) کوئٹہ خودکش حملہ بزدلانہ حرکت ہے‘ دہشت گردی پھیلا کر مذموم مقاصد پورے نہیں کئے جا سکتے۔ حکومت زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کی مالی امداد کا اعلان کرے۔ انچارج پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ سبط الحیدر بخاری‘ راجہ شکیل عباسی‘ افتخار شہزادہ‘ راشد چوہان‘ طارق غوری‘ سہیل رومی اور پاسٹر زاہد اقبال نے مشترکہ بیان میں مسیحی بیٹی شائستہ رفیق کو بھی شہادت پر سلام پیش کیا۔