کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 4 وکٹ لیے، اوپنر رحمن اللہ گرباز نے7 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 101 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 70 رنز اسکور کیے۔ افغانستان نے 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ شارجہ میں تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 244 رنز اسکور کیے ۔ عظمت اللہ عمر زئی میچ جبکہ آل راؤنڈر محمد نبی سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے ۔ بنگلہ دیشی اوپنرز تنزید حسن اور سومیا سرکار نے 53 رنز کاآغاز دیا۔ سومیا سرکار 24 اور تنزید حسن 19 رنز بنا سکے۔72رنز پر 4 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد کپتان مہدی حسن میراز اور محمود اللہ نے 145 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے اسکور کو 217 رنز تک پہنچایا ۔کپتان مہدی حسن میراز 66 جبکہ محمود اللہ 98 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔