کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن بھی پی ایس ایل کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔ امکان ہے کہ گیارہ جنوری کو پاکستان سپر لیگ ٹین کا ڈرافٹ گوادر کے بجائے لاہور میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثناء آسٹریلیا کے کرس لین، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بھی رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ پشاور زلمی نے لیوک ووڈ، ٹام کوہلر کیڈ مور، بابر اعظم ،صائم ایوب ،محمد حارث، سفیان مقیم ، حسیب اللہ کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔