کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکٹرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اوپنر فخر زمان، امام الحق اور آل راؤنڈر شاداب خان کواسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے ۔ صائم ایوب کی موجودگی میں امام الحق کی واپسی سوالات اٹھا سکتی ہے۔ اسکواڈ میں 4فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کے علاوہ 7 بیٹرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ آؤٹ فارم عرفان خان نیازی کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔