• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی فائنل آج سے شروع، سیالکوٹ کا پشاور سے سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیمیں جمعرات سےقائداعظم ٹرافی کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔فاتح ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے جبکہ رنراپ ٹیم کو40 لاکھ روپے ملیں گے۔ پانچ روزہ فائنل یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔پشاور کے کپتان ٹیسٹ آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ فائنل کیلئے پرجوش ہیں،ٹیم میں متعدد میچ ونر ہیں ۔سیالکوٹ کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ بہت اچھا سیزن رہا ہے ،تیسری بار قائداعظم ٹرافی ٹائٹل جیتنا بہت اچھا احساس ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید