کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن واپڈا نےجیت لی۔ پیر کو فائنل میں آرمی کو 33-38سے شکست ہوئی۔ واپڈا کی حجاب فاطمہ نے 14 کائنات ظفر نے10 ،آرمی کی فجر فاطمہ نے 9، کاشفہ نورین نے 8 پوائنٹس حاصل کئے۔ تیسری پوزیشن میچ میں لاہور نے کراچی کو ہرایا ۔