کراچی (اسٹاف رپورٹر)68 ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی ہاکی چیمپئن شپ کراچی میں جاری ہے۔ تیسرے روز پی اے ایف نے کے پی کے کو 1-3 ، نیوی نے بلوچستان کو10-0 جبکہ واپڈا نے پولیس کو 14-0 سے ہرایا۔ واپڈا کی جانب سے اعجاز احمد نے پانچ ،رانا وحید اور توثیق ارشد نے تین تین گول کیے ۔