• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم گزشتہ برس کی خامیاں دور کرنے، نئے آغاز کیلئے پرعزم، دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نئے سال میں پہلی کامیابی حاصل کرنے اور سیریز برابر کرنے کیلئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔قومی ٹیم گذشتہ برس کی خامیاں دورکرنے اور نئے سال میں آغاز نو کیلئے پرعزم ہے۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعے سے نیو لینڈز میں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا نے پہلا ٹیسٹ دو وکٹ سے جیتا تھا۔ بدھ کو پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں شریک ہوکر اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پریکٹس سیشن کے بعد سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ کے لئے الیون کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جمعرات کو پچ دیکھیں گے اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کس نے کھیلنا ہے۔ اسپنرز کھلانا ہے یانہیں کھلانا ہے ۔ ٹیم کا فیصلہ پچ کنڈیشن کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ کیپ ٹاؤن کی پچ سنچورین سے مختلف لگ رہی ہے، تھوڑی گھاس ہے ، میچ سے ایک دن پہلے پلیئنگ الیون فائنل ہوسکتی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ہم کچھ مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور جیت سے دور ہو گئے۔ جنوبی افریقا نے اچھی بولنگ اور بیٹنگ کی وجہ سے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ محمد عباس کو اپنی صلاحیتوں کا علم ہے اور وہ صورتحال کے مطابق بولنگ کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی دستیاب ہیں اور دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے افریقا کی کنڈیشنز کا ہمیں اندازہ تھا اور یہاں کنڈیشن سخت ہوتی ہیں ، ہم نے پہلے ٹیسٹ میں سخت مقابلہ کیا ۔ جیت کے قریب آ کر میچ جیت نہیں سکے۔ اس کا افسوس ضرور ہے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ ہار جیت مقدر ہوتی ہے ، البتہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم جیت کے قریب آئے ۔ کوشش کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں ایسی غلطی نہ ہو اور جیتیں اور سیریز ڈرا کھیل کر واپس جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید