کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپئن ارشد ندیم نےکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں اسپورٹس میڈیسن سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں ورلڈ ایتھلیٹکس اور ایشین ایتھلیٹکس میں شرکت کرنی ہے ۔ جیولن تھرو میں انجریز بہت زیادہ ہوتی ہے۔جسم کا ایسا حصہ نہیں جہاں انجری نہ ہوئی ہو ، ڈاکٹراسد عباس گزشتہ چند سالوں سے مسلسل ساتھ ہیں۔ مجھے اتنے کم وسائل میں اللہ نے عزت دی، اس سب کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں شامل ہیں۔