• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں شہریوں کی حفاظت کیلئے چین اپنے سیکورٹی اسٹاف کی تعیناتی کا خواہاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے باشندوں کی سکیورٹی کے لیے ایک بار پھر اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا ہےلیکن فی الحال پاکستان نے اس سے اتفاق نہیں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر تو اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کریں گے‘ آئی ایس پی آر اور وزارتِ داخلہ نے اس معاملے پر مؤقف کے لیے رابطہ کرنے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خصوصی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کو چین نے ایک بڑا سکیورٹی بریچ قرار دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ان حملوں کو روکنے میں ناکامی پر چین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مشترکہ سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے مذاکرات پر مجبور کیا تھا۔ان مذاکرات سے آگاہ پاکستان کے پانچ سکیورٹی اور حکومتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پران تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ چین اپنی سکیورٹی فورسز کو پاکستان میں تعینات کرنا چاہتا ہے یا وہ نجی سکیورٹی کانٹریکٹرز کی خدمات حاصل کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید