اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) کراچی، اسلام آباد،لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، ملتان کے ٹیکس عہدیدار تبدیل ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے 12 نومبر 2024 کو نوٹیفکیشن نمبر 2938-IR-I/2024 جاری کیا گیا ہے، جس میں فوری طور پر متعدد انکم ریونیو سروس کے سینئر افسران کی تقرری اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ یاسمین یوسف خان (BS-20) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چیف (ٹی پی اے) آڈٹ/سی آر ایم ونگ سے چیف (اکاؤنٹنگ) آرگنائزیشنل آڈٹ ونگ تعینات کر دیا گیا ہے۔