خضدار(نامہ نگار) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراڑو کے مقام پر نامعلوم مسلح حملہ اوروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی اپنے تین ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔میر مہراللہ محمد حسنی کوئٹہ سے حب جا رہے تھے،انکی گاڑی کو کراڑو کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حب سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی کوئٹہ سے حب جا رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی کراڑو پہاڑی کے مقام پر پہنچی تو نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر مختلف اطراف سے فائرنگ کر دی جس کے باعث میر مہر اللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔