• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔جیو نیوز کےذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید