اسلام آباد (فاروق اقدس) روسی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان ضمیرکابلوف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایڈیشنل سیکرٹری احمد نسیم وڑائچ سے تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان اور روس نے پُرامن اور خوشحال افغانستان کیلئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے ۔