• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی خواہش کے باوجود فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں، برطانوی اخبار

لندن(جنگ نیوز)برطانوی اخبارگارڈین میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش کے باوجود فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فوج کی قیادت کے ساتھ بات چیت پر رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد سنیئر فوجی ذرائع نے برطانوی جریدے سے بات کرتےہوئے کہ عمران کی خواہش کے باوجود فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں،فوج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی چند ماہ سے فوج سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اورانہوں نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی جس میں انہوں نے اپنی رہائی کے لیے فوج سے ڈیل کی کوشش کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانونی ٹیم کے ذریعے گارڈین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جیل جانے کے بعد فوج سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ فوج کے ساتھ بات چیت اصولوں اور عوام کےمفاد میں ہو گی نہ کہ کسی ذاتی فائدے کیلئے جس سے پاکستا ن کی جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتا کرنے کے بجائے جیل میں زندگی گزارنا پسند کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید