• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انتشار و بدامنی پھیلانے والے عناصر ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں نہتے شہریوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتشارو بد امنی پھیلانے والے عناصر ترقی کے دشمن ہیں،وزیر اعظم نے ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی، قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت بھی کی ،انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورواقعہ میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کے لوگوں اور اسکی ترقی کے دشمن ہیں۔

اہم خبریں سے مزید