راولپنڈی(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کر دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا‘احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے‘ .
مذاکرات ہوں گے تو بات آگے چلے گی‘ مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں نام نہیں بتا سکتا لیکن جو مذاکرات ہو رہے ہیں ان میں سنجیدگی نہیں ہے‘میں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ رکھا تھا تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی کا پتہ چل جائے‘یہ ایسی ڈیمانڈ تھی جو فوری طور پر پوری ہو سکتی تھی جو انہوں نے نہیں کی جس سے یہ پتہ چل گیا کہ یہ سیریس نہیں ہیں‘ یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے کل میری ضمانت منظور کی جس کے بعد حکومت کے پاس سنہری موقع تھا کہ مجھے رہا کر دیتے۔