اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے، وزیراعظم نے پسند خان بلیدی کو دوبارہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی مقرر کر دیا ۔ عبدالرزاق ڈی جی سوک مینجمنٹ‘ اللہ شیخ ڈ یزائن ‘ خالد محمود آصف پروکیو رمنٹ اینڈ کنٹریکٹس ‘خالد نواز ویجی لنس تعینات ، فیصل رضا ڈی جی ورکس ڈائریکٹر مینٹی ننس ، عشوق علی شیخ کو ڈائریکٹر سنٹرل انجینئرنگ لیبارٹری کا اضافی چارج سپرد ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سول سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے پسند خان بلیدی کا دوبارہ تقرر 4ماہ کیلئے کیا گیا تقرری کی مدت رواں برس 30 ستمبر 2024سے شمار ہو گی۔در یںاثنا ءسی ڈی اے کے چھ افسروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ۔