• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کے متنازع بیان پر گوجرانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (فاروق اقدس)بشریٰ بی بی کے متنازع بیان پر گوجرانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج ،پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ تھانہ گگھڑ منڈی میں شہری سعید بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ملک میں مذہبی انتشار پھیلانےاور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید