کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ دو روز کے دوران شہر کی فضاؤں میں صبح کے وقت دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق، آئندہ3روز کے دوران شہر میں دھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے وقت کراچی سمیت دیہی سندھ میں خنکی رہنے کی توقع ہے۔اتوارکوشہر کا کم سے کم پارہ 19 ڈگری کے ریکارڈ کیاگیا۔