کراچی(این این آئی)کراچی میں متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہرقائد میں تین اسٹورز بند کردیئے گئے۔ مرحلہ وار دیگر اسٹورز بند کیے جائیں گے۔
لیاری‘ سادات کالونی اور کورنگی کراسنگ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر تالے لگ گئے جو اسٹور کھلے ہیں وہاں موجود خریدار بندش کے فیصلے پر پریشان ہیں۔