• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے، پاکستان نے رسوائی کی نئی داستان لکھ دی، زمبابوے کے ہاتھوں تہلکہ خیز شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے رسوائی کی نئی داستان لکھ دی۔ بابر اعظم کی عدم وجودگی میں بیٹنگ لائن زمبابوے کی ناتجربہ کار بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو تہلکہ خیز شکست دیدی۔ ہوم سائیڈ نے ڈی ایل میتھڈ پر80 رنز سے جیت لیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سکندر رضا نے56گیندوں پر39رنز بنائے اور سات رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ دو ہفتے پہلے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا اور نئے کپتان محمد رضوان اور نئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی موجودگی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کو شدید جھٹکا لگا۔ کوئینز کلب بولا وایو میں اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ دی اور میزبان ٹیم205رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان نے6وکٹ پر 60رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ محمد رضوان19 اور عامر جمال صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان ولیمز نے12رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔ پاکستانی اوپنر صائم ایوب 17گیندوں پر11 اور عبداللہ شفیق ایک رن بناکر موزا ربانی کا شکار بنے۔ بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام نے17رنز 28گیندوں پر23چوکوں کی مدد سے بنائے وہ اسپنر شان ولیمز کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید