اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر اعظم پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو پشاور، ہری پور یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کردے ، اسلام آباد میں ایسی صورت حال پہلے کبھی نہیں دیکھی، گلیوں میں بھی کنٹینر لگے ہیں، حکومت کو ڈی چوک کو بچانا ہے تو ڈی چوک بند کرے ،پورا اسلام آباد ساری سڑکیں کیوں بند کی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے تمام موٹر ویز کی ایک ساتھ بندش کی وجہ مینٹیننس بتائے جانے پر کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اس ملک کے لوگ بیوقوف ہیں، میں حیران ہوں اس حکومت کی سوچ پر۔ یہ حکومت کی ناکامی ہے، یہ حکومت کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہائیکورٹ نے یہ کہا ہے فونز بند کردیں۔