کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت نے پرتھ کے پہلے ٹیسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ، اس کی جیت یقینی ہے ۔ بھارت نے دوسری اننگز 487رنز سات وکٹ پر ڈکلیئر کرکے آسٹریلیا کو534رنز کا نا ممکن ہدف دیا۔ پہلی اننگز میں صرف 5رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کی ۔ اتوار کو تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ہوم ٹیم 12 رنز پر تین وکٹ گنواکر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔ ناتھن میک سیونی، کپتان پیٹ کمنز اورلیبو شین پویلین لوٹ چکے ہیں۔ عثمان خواجہ تین رنز پر کھیل رہے ہیں۔ کپتان جسپرت بمرا نے دو محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے دوسری اننگز 6وکٹ پر 487رنز بناکرڈکلیئر کردی۔ اوپنر یشسوی جیسوال 161اور کے ایل راہل 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔