• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم یہاں بیٹھے ہیں، عمران کے پیغام تک کہیں نہیں جائینگے، گنڈا پور کا نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے پولیس اور رینجرز کے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد نامعلوم مقام سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ریاست ماں کی حیثیت رکھتی ہے مگر اس ریاست نے ہم پر ظلم شروع کر رکھا ہے، ہم پر شیلنگ اور گولیاں برسائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے کہی جانے والے نہیں اور بانی چیئرمین کے پیغام کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ اُن کے لیے ہمارا سب کچھ قربان ہے، بانی چیئرمین اگر کہے گولی کا جواب گولی تو ایسا ہی کریں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ادھر ہی بیٹھے ہوئے ہیں اور بیٹھے رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید