• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 ستمبر کے مقدمے میں عمران مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28ستمبر کے جلا ؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کردی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید