• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورحملے سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سازش7مئی کو تیار کی گئی جسکے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو سری لنکا بنانا چاہتےتھے۔
اہم خبریں سے مزید