اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)خیبرپختونخوا حکومت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ فیز تھری 2026کے ٹیسٹ ملتوی کر دیے ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےاعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایف پی ایس سی کے جنرل ریکروٹمنٹ فیز تھری 2026 کے پشاور اور ڈی آئی خان میں 12 سے 19 اکتوبر تک شیڈول ٹیسٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں، ٹیسٹ موجودہ صورتحال، امیدواروں و مقامی نگران عملے کی درخواستوں کے پیش نظر ملتوی کئے گئے ہیں، دیگر تمام صوبوں اور علاقوں میں ٹیسٹ مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، پبلک نوٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں ملتوی ٹیسٹوں کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، امیدوار نئی تاریخوں اور اپ ڈیٹس کیلئے ایف پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔