• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش بحران، وزارت تجارت میں کل ہنگامی اجلاس طلب

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) برآمدات میں کمی کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش بحران پر وزارت تجارت نے منگل کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمائندہ مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے علاوہ متعلقہ وزارتوں ، وزارت صنعت پنجاب اور اعلی ایف بی آرحکام سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کے ٹیکساٹل ایکسپورٹرز گزشتہ کئی ماہ سے خام مال کی درآمد میں مشکلات، توانائی کے بھاری ٹیرف اور لیکویڈیٹی بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے برآمدی آرڈرز متاثر ہو رہے ہیں اور فیکٹریاں بند ہونے کے باعث مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید