• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کے 3 بڑے ایئرپورٹس کا آپریشن شدید متاثر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کی بندش کے بعد 3بڑے سعودی ایئرپورٹس جدہ مدینہ اور دمام کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ اتوار کو ان ایئرپورٹس کی 250 پروازیں منسوخ جبکہ 500 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں, کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض کی 36 گھنٹے تک سے بندش سے 1000 پروازیں آپریٹ نہ کی جاسکیں ایئرپورٹ بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کی بندش پہلے اتوار کی شام 6 بجے تک تھی جس میں رات 12:00 بجے تک کیلئے توسیع کردی گئی تاکہ سیکیورٹی صورتحال اور راڈار، کمیونیکیشن آلات اور ایئرپورٹ کے نظام کا جائزہ لے کر بحال کیا جاسکے۔ ریاض ایئرپورٹ سے 24 گھنٹے کے دوران اوسط 750 پروازیں اپریٹ ہوتی ہیں مگر ہفتے کے 10 گھنٹے اضافی بندش سے لگ بھگ ایک ہزار پروازیں آپریٹ نہ کی جا سکیں۔ ریاض فلائٹ اپریشن کے حوالے سے پیر کے 24 گھنٹے بھی غیر یقینی بتائے گئے ہیں۔ دمام ایئرپورٹ پر رات گئے تاخیر کا دورانیہ 101 منٹ سے تجاوز کرگیا تھا۔ 53 پروازیں منسوخ کی گئیں 108 میں تاخیر ہوئی۔ مدینہ ایئرپورٹ کی 38 پروازیں منسوخ 49 میں تاخیر ہوئی۔ جدہ کا تاخیر کا دورانیہ 34 منٹ رپورٹ ہوا۔ 155 پروازیں منسوخ جبکہ 343 تاخیر کا شکار تھیں۔ دمام ایئرپورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ بار بار معطل کی گئی۔اضافی پروازیں موڑنے سے دمام کے نیٹ ورک پر شدید اضافی دباؤ بڑھا۔ دمام کی کئی پروازوں کو لینڈنگ کلیئرنس کیلئے فضا میں چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید