• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان کی پہلی مشترکہ فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی پر توجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور پاکستان کی پہلی مشترکہ فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی پر توجہ، ’’قراقرم 2026‘‘ میں ڈرون آپریشنز اور طویل فاصلہ نشانے کی مشقیں شامل، سرحدی سلامتی مضبوط بنائی جائیگی، دفاعی تعاون میں اضافے کیلئے سنکیانگ میں مشترکہ فوجی تربیت اہم پیش رفت، انسداد دہشت گردی تعاون بڑھایا جائیگا چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور چین کی افواج رواں ماہ اکتوبر کے وسط اور آخری حصے میں چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے شہر کورلا میں پہلی مشترکہ بری فوجی مشقیں کریں گی، جنہیں ’’قراقرم 2026‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چن شی کے مطابق ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانا اور دونوں افواج کے درمیان مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔ مشقوں میں بلند پہاڑی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز، ڈرون چلانے، دورانِ نقل و حرکت اہداف تلاش کرنے اور نشانہ لگانے، طویل فاصلے تک سنائپر فائرنگ، مشترکہ کمانڈ اور عملی فوجی کارروائیوں کی تربیت شامل ہوگی۔ چینی فوجی امور کے ماہر ژانگ جیو شی کے مطابق یہ مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو بحری اور فضائی افواج سے آگے بڑھا کر باقاعدہ بری فوجی دستوں تک وسعت دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ڈرونز، جدید جنگی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس کے تبادلے اور تربیت کے ذریعے پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے پاکستانی تجربات چین کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید