• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی بڑی ایئرلائنز نے ریاض کے لئے پروازیں معطل کردیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متعدد خلیجی اور بین الاقوامی ایئرلائنز نے ریاض کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن جزوی یا مکمل طور پر معطل کردیئے ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد ریاض کی پرواز پی کے 753کو دمام اتارا گیا۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لفتھانزا گروپ نے 16 اکتوبر، ایئر لنکا نے 18، اکاسا ایئر نے 13، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے 15 اکتوبر تک ریاض کی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پروازیں منسوخ یا معطل کرنے والی دیگر بڑی ایئرلائنز اتحاد ایئر ویز، فلائی دبئی، امارات ایئرلائنز، ایئر عربیہ، کویت ایئر ویز، ترکش ایئر لائنز، انڈیگو، پی آئی اے اور دیگر شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید